کراچی: پولیس نے لاک ڈاؤن میں شادی کی تقریب پر ہلہ بول دیا

کراچی:  پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کا انعقاد کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نشتر روڈ پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے  کہ کارروائی کرکے شادی کی تقریب کو رکوادیا گیا جب کہ دلہے کے چاچا اور ماموں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیاگیا۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی تشویشناک صورتحال کے باعث حکومت سندھ نے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے۔


مزید خبریں :