’کنزہ کا ایک لاکھ میں سودا کیا‘ ہنجروال سے لاپتا لڑکیوں کے کیس میں ملزم کا انکشاف

لاہور: ہنجروال سے لاپتا ہونے والی 4 لڑکیوں کے کیس میں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم قاسم نے تفتیش میں انکشاف کیا  کہ چار لڑکیوں میں سے کنزہ کا شہزاد کے ساتھ ایک لاکھ روپے میں سودا کیا اور  شہزاد نے ساہیوال میں کنزہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے میں بیچنے کا سودا کیا جب کہ شہزادکنزہ کو ساہیوال میں اپنے گھر لےگیا جہاں کنزہ کی گڑیا نامی لڑکی سے ملاقات ہوئی۔

کنزہ کا سودا ایک لاکھ روپے میں کیا: ملزم کا انکشاف

پولیس کا بتاناہےکہ 3 اگست کو ساہیوال پولیس نے ملزم شہزاد کے گھر قحبہ خانے کی اطلاع پر چھاپا مارا جہاں سے 5 لڑکیاں برآمد ہوئیں جس کا مقدمہ ساہیوال کے تھانا غلہ منڈی میں درج ہوا۔

پولیس کے مطابق شہزاد اس مقدمے میں ضمانت پر رہا ہوکر آیا تو اس نے ایک شخص نعیم سونو سے رابطہ کیا، چاروں لڑکیوں کے اغوا کا کیس ہائی لائٹ ہونے پر ملزمان خوف زدہ ہوگئے تھے، انہوں نے 15 پر کال کرکے چاروں لڑکیوں سے متعلق بتایا۔

ملزمان کیس ہائی لائٹ ہونے پر خوفزدہ ہوگئے تھے: پولیس

پولیس کا کہنا ہےکہ چاروں لڑکیوں میں سے کنزہ نے اپنے پاس موجود موبائل بھی آن کرلیا تھا، ملزمان نےلڑکیوں کے ساتھ ساہیوال میں ایک سڑک پرکھڑے ہوکر کنزہ کے موبائل سے15 پر کال بھی کی، 15 پر کال کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ہنجروال سے چند روز قبل چار لڑکیاں غائب ہوئی تھیں جو گزشتہ روز ساہیوال سے ملیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ چاروں بچیاں سہانے مستقبل کے لیےگھر چھوڑ کر گئی تھیں، سوتیلی بہنیں کنزہ اور انعم اپنے باپ عرفان کے پاس رہتی تھیں، عرفان اپنی دونوں بیویوں کو طلاق دے چکا ہے، کنزہ اور انعم اپنے باپ عرفان کے نشے کی وجہ سے تنگ تھیں۔

مزید خبریں :