لاہور: ہنجروال سے لاپتا ہونے والی چاروں بچیاں مل گئیں

لاہور کے علاقے ہنجروال سے 5 روز قبل لاپتا ہونے والی چاروں بچیاں مل گئیں۔

پولیس کے مطابق چاروں بچیاں ساہیوال سے ملی ہیں اور لاہور پولیس کے اہلکار انہیں لینے کے لیے ساہیوال روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بچیوں کا کہنا ہے کہ انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ انہوں نے والدین کی ڈانٹ کے ڈر سے اپنا موبائل بند کر دیا تھا، جیسے ہی بچیوں میں سے ایک کے پاس موجود موبائل آن ہوا تو پولیس نے لوکیشن کے ذریعے پتہ لگا لیا کہ بچیاں ساہیوال میں ہیں۔

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی ساہیوال سے ملنے والی بچیوں کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں بچیوں کو پولیس اہلکاروں کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ہنجروال میں 30 جولائی کی رات ایک ہی گلی کے 2 گھروں سے دو، دو کم عمر بہنیں اچانک لاپتا ہو گئی تھیں۔

تھانہ ہنجروال میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی عرفان کی بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ میٹرو ٹرین کی سیرکے لیے گھر سے نکلیں، پھر واپس نہیں آئیں۔

مزید خبریں :