05 اگست ، 2021
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈلسٹ سے نہ نکالنے کا معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو کورونا سے نمٹنے میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے، امید کرتے ہیں برطانیہ اس فیصلے پر غور کرے گا۔
خیال رہے کہ آج برطانیہ نے بھارت کو کورونا کی وجہ سے پابندیوں کے شکار ممالک کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانیہ کی جانب سے بحرین، قطر، یواے ای کو ریڈ سے amber لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ پاکستان بدستور اس فہرست میں شامل ہے۔
برطانوی اعلان کے مطابق پاکستان سے آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور 12 اگست سے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائےگی۔
amber لسٹ میں شامل ملکوں کے ویکسین شدہ افراد کو برطانیہ آنے پر قرنطینہ نہیں کرنا پڑتا۔