Time 05 اگست ، 2021
دنیا

افغانستان کے موجودہ حالات پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب

افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا اعلان سلامتی کونسل میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس تریمورتی نے کیا۔

سلامتی کونسل کا اجلاس افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے جس میں انہوں نے سلامتی کونسل کےاجلاس بلانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

 خیال رہے کہ رواں ماہ کیلئے بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت دی گئی ہے۔

 افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد ملک میں حالات کشیدہ ہیں اور حالیہ دنوں میں دہشتگردی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جبکہ طالبان نے ملک کے بیشتر اضلاع پر قبضہ بھی کرلیا ہے۔

مزید خبریں :