06 اگست ، 2021
خیبر پختونخوا میں کورونا فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کورونا فنڈ میں 3 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف صدر مملکت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کے پی حکومت نے 18ارب روپے سے زائد کورونا فنڈ لیے جس میں سے خیبر پختونخوا حکومت نے 80 کروڑ روپے کی فرضی دوائیاں اور سازوسامان خریدا جب کہ مہنگی کورونا دوائیاں خریدنے پر صوبائی حکومت کو 10 کروڑ کا نقصان ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 14کروڑ روپے کے قرنطینہ سینٹرز بنانے کے فنڈ میں بے ضابطگیاں ہوئیں جب کہ ماسک، کورونا سازوسامان اوردوائیاں خریدنے میں30 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔
اس کے علاوہ وائرس سے مرنے والوں کے لیے مختص فنڈز میں بھی کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔