Time 01 اپریل ، 2021
پاکستان

وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا کے ملازمین بھی کورونا میں مبتلا

پشاور: وزیراعلیٰ ہاؤس اور دفتر کے 6 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے سی ایم ہاؤس اور دفتر کے ملازمین کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے تمام ملازمین کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ محمود خان نے معمول کی سرگرمیاں محدود کردیں جب کہ وزیراعلیٰ سے منتخب عوامی نمائندوں کی ملاقاتیں بھی محدود کردی گئی ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ معمول کے سرکاری اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے مزید کہا کہ کورونا وبا کی شدت میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ماسک استعمال کریں۔


مزید خبریں :