06 اگست ، 2021
سپر اسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف غلط معلومات شیئر کرنے والوں کو پیغام دیا ہے۔
انسٹاگرام پر ماہرہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ہاتھ میں سوالوں کا کارڈ تھامے گفتگو کرتے دیکھاجاسکتاہے۔
ماہرہ نے کارڈ سے متعلق مداحوں کو بتایا کہ یہ وہ خاص سوالات ہیں جو گوگل ان سے متعلق جاننا چاہتا ہے۔
اداکارہ نے اس کارڈ میں دیکھتے ہوئے ایک سوال پڑھ کر بتایا کہ ماہرہ خان کی سیلری کیا ہے؟
اس سوال کے جواب میں ماہرہ نے بتایا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ میں کیا کرتی ہوں، اگر میں فلم کروں تو میرا معاوضہ کم ہوتا ہے لیکن اگر میں کمرشل کروں تو میرا معاوضہ ذرا زیادہ ہوتا ہے۔
ویڈیومیں ماہرہ نے معاوضے کے مجموعی اعدادوشمار(actual figure) بتانے سے انکار کردیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بس میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ میری سیلری اتنی نہیں ہے جتنی مداحوں کو لگتی ہے کیوں کہ میری کزن نے مجھے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دکھائی جس میں ایک خوبصورت گھر کو میرا گھر کہا جارہا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اس ویڈیو کو دیکھ کر خواہش جاگی کہ کاش وہ میرا گھر ہوتا ، کیوں کہ میرے گھر میں تو میرا اپنا کمرہ نہیں ہے۔