Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
13 اکتوبر ، 2012

ایڈونچر کا شوق مہنگا پڑگیا۔۔۔خطر نا ک اسٹنٹ نامکمل ہی رہا

ایڈونچر کا شوق مہنگا پڑگیا۔۔۔خطر نا ک اسٹنٹ نامکمل ہی رہا

کراچی…این جی ٹی…ایڈونچر کے شوقین نو جوان کسی بھی قسم کے کر تب کو سر انجام دینے کے لئے خطروں سے خوفزدہ ہوئے بغیر جا ن جوکھم میں ڈالنے سے پر ہیز نہیں کر تے لیکن کبھی کبھار یہ شو ق انھیں مہنگا بھی پڑجاتاہے ۔حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ویڈیو بھی ایک ایسے ہی نوجوان کی ہے جس نے اپنی بہادری کے صلے میں داد وصول کر نے کی خاطر زمین سے 4ہزار فٹ بلند چٹان کے سرے پر لوہے کے فریم سے لٹک کر چھلانگ لگانے کا جان لیوا اسٹنٹ پیش کرنے کی کوشش کی جو کہ اچانک ٹوٹ گیا۔ بدقسمتی سے اونچائی پر ہونے کے بعد یہ نو جوان اسٹنٹ کی تکمیل سے قبل ہی گرگیا لیکن خوش قسمتی سے پیرا شوٹ کی مو جودگی کے باعث اس کی جان بچ گئی۔اس ناکام اسٹنٹ کے بعد لوگوں سے داد لینا تودور کی بات غیر متوقع حادثے سے اس خطروں کے کھلاڑی نے سبق ضرور حاصل کیا ۔

مزید خبریں :