Time 06 اگست ، 2021
پاکستان

ترین کو نہیں چھوڑیں گے، استعفوں کیلئے تیار ہیں، راجا ریاض کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما و رکن رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے اعلان کیا ہے کہ ہم سے استعفے طلب کیے تو ہم بھی تیار ہیں۔

جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں راجا ریاض کا کہناتھاکہ جہانگیر ترین کو نہیں چھوڑیں گے اور آئندہ چند روز میں مشترکہ فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے استعفے طلب کیے تو ہم بھی تیار ہیں، دباؤ ڈال کر استعفے لینے سے پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری سے استعفیٰ طلب کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عون چوہدری کو ایوان وزیراعلیٰ بلوایا گیا جہاں ان کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی اور اسی ملاقات میں ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عون چوہدری پر اراکین اسمبلی کو ترین گروپ میں لانے کے لیے لابنگ کا الزام ہے۔

عون چوہدری کو ڈی نوٹیفائیڈ کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :