Time 07 اگست ، 2021
کھیل

ارشد ندیم بھی شکست کھاگئے، پاکستان ٹوکیو اولمپکس میں کوئی میڈل نہ جیت سکا

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے آج ہوئے جس میں پاکستان کی جانب سے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم شکست کھاگئے۔

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ 

پہلے راؤنڈ کے بعد پوزیشن— فوٹو: اسکرین شاٹ ٹوکیو اولمپکس ویب سائٹ
پہلے راؤنڈ کے بعد پوزیشن— فوٹو: اسکرین شاٹ ٹوکیو اولمپکس ویب سائٹ

میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔ جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا— فوٹو: اسکرین گریب ٹوکیو اولمپکس ویب سائٹ
دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔ جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا— فوٹو: اسکرین گریب ٹوکیو اولمپکس ویب سائٹ

حیران کن طور پر عالمی نمبر ایک جرمن کھلاڑی جولین ویبر بھی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوئے اور ان کی چوتھی پوزیشن رہی۔

اس طرح ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا سفر تمام ہوا اور اس کے 10 ایتھلیٹس کوئی بھی میڈل حاصل نہ کرسکے۔

بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا— فوٹو: اے ایف پی
بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا— فوٹو: اے ایف پی

پہلے مرحلے میں تمام 12 ایتھلیٹس نے 3 ،3 بار نیزہ پھینکا جس کے بعد آخری کے چار ایتھلیٹس میڈل کی دوڑ سے باہر ہوئے اور پھر ٹاپ 8 کے درمیان مزید 3 ، 3 باری کا مقابلہ ہوا جس میں ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔

ارشد ندیم کے کیریئر پر ایک نظر

پاکستان کے کسی اولمپک نے آج تک جیولین تھرورکے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی اس طرح ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ تھے۔

فائنل راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے— فوٹو: رائٹرز
فائنل راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے— فوٹو: رائٹرز

میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے24 سالہ ارشد ندیم نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دکھا کر اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا تھا۔

اولمپکس کیلئے فیلڈ پر آئے تو گروپ اسٹیج میں بھی ارشد ندیم نے دھوم مچادی، 85.16  میٹر کی تھرو کرکےارشد ندیم نے اپنے گروپ میں پہلی اور مجموعی طور پر کوالیفائرز میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جن کی پرسنل بیسٹ 86.39 ہے انہیں ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ میں شامل مضبوط اُمیدوار قرار دیا جارہا تھا۔

مزید خبریں :