Time 07 اگست ، 2021
کھیل

ہرشل گبز کے پی ایل کا حصہ بننے کیلئے آزاد کشمیر پہنچ گئے

جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر ہرشل گبز بھارت کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کے لیے آزاد کشمیر پہنچ گئے۔

کے پی ایل کی شاندار افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی تھی جس میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے علاوہ پاکستان سے بھی بڑی تعداد میں نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

بھارت کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ کو ناکام بنانے کے لیے ہر حربہ آزمایا گیا اور کھلاڑیوں کے علاوہ آئی سی سی پر بھی دباؤ ڈالا گیا کہ اس لیگ کو قبول نہ کیا جائے  جس کا بھانڈا سابق ٹیسٹ کرکٹرز ہرشل گبز اور مونٹی پنیسر نے پھاڑا تھا۔

بھارت کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود ہرشل گبز اور تلکارتنے دلشان نے کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کا اعلان کیا اور اب ہرشل گبز نے کے پی ایل کی ٹیم اوور سیز واریئرز کو جوائن بھی کر لیا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم اوورسیز وارئیرز کے مالک محمد ذاکر علی نے جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو خوش آمدید کہا اور انہیں 4 نمبر کی شرٹ بھی پیش کی۔


مزید خبریں :