دنیا
14 فروری ، 2012

راجستھان کا سوک باڈی بجٹ اجلاس میدان جنگ بن گیا

 راجستھان کا سوک باڈی بجٹ اجلاس میدان جنگ بن گیا

جے پور…بھارت میں شمال مغربی ریاست راجستھان کے سوک باڈی بجٹ کا سالانہ اجلاس میدان جنگ بن گیا،آزاد کونسلر حاجی نواب علی اجلاس کے دوران آپے سے ہی باہر ہوگئے اور غصے میں بھارت کی اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلرروشن لعل سیانی پرکچرا پھینک دیا،جے پور میں ہونے والا اجلاس سوک باڈی بجٹ کا سالانہ اجلاس تھا۔کونسلرپنکج شرما نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ یہ حکمران جماعت کانگریس نے بجٹ سیشن میں خلل ڈالنے کے لیے یہ تکنیک استعمال کی ہے، دھکم پیل اور ہاتھا پائی پر قابو پانے کے لیے پولیس اہلکار درمیان میں کود پڑے اور موقع ملنے پر ہاتھ بھی صاف کیا۔

مزید خبریں :