رنبیر اور عالیہ کی شادی سے متعلق ایک بار پھر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے —فوٹو:فائل
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے —فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق ایک بار پھر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ کی جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے جبکہ دونوں ایک فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

گزشتہ سال بھی اداکار جوڑی کی شادی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس کی تصدیق خود رنبیر نے بھی کی تھی اور شادی نہ ہونے کی وجہ کورونا کو قرار دیا تھا۔

تاہم اب ایک بار پھر رنبیر اور عالیہ کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے بھارتی چینل کو انٹرویو میں رنبیر اور عالیہ کی شادی سے متعلق بات کی ہے۔

لارا دتہ کا کہنا تھا کہ بالی وڈ کی جوڑیوں سے متعلق زیادہ نہیں جانتی لیکن میں کچھ جوڑوں  کے بارے میں  کہہ سکتی  ہوں مگر  مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ اب بھی ساتھ ہیں یا نہیں۔

پھر جب اداکارہ سے رنبیر اور عالیہ بھٹ کے بارے میں سوال کیا گیا تو لارا دتہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے وہ رواں سال شادی کرلیں گے۔

مزید خبریں :