09 اگست ، 2021
اسپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹس سمیت قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم، طلحہ طالب اور کوہ پیما شہروز کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب جلد تینوں ہیروز کو مدعو کرکے انعام سے نوازیں گے۔
واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولین تھرو اور طلحہ طالب نے ویٹ لفٹنگ میں 5 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
اس کے علاوہ شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ اور K2 سر کرکے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزازحاصل کیا تھا۔