Time 10 اگست ، 2021
پاکستان

کراچی انٹر بورڈ نے گیارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے گیارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق نئی تاریخوں کے مطابق انٹر کے امتحانات کا آغاز 23 اگست سے ہوگا جبکہ گیارہویں جماعت کے امتحانات دو ستمبر تک جاری رہیں گے۔

اس کے علاوہ سپلمنٹری اور اسپیشل امتحانات بھی ہوں گے۔

خیال رہے کہ آج سے بارہویں جماعت کے ملتوی شدہ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

7  اگست سے ہونے والے امتحانات لاک ڈاؤن کے باعث ملتوی کردیے گئے تھے۔

مزید خبریں :