11 اگست ، 2021
ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شادی جیسے خاص موقع پر خوبصورت اور سب سے منفرد نظر آئے اور یہی وجہ ہے کہ اس روز دُلہن ہی نہیں دُلہا کی تیاریاں بھی دیکھنے والی ہوتی ہیں۔
انہی خصوصی تیاریوں کی ایک شکل سہرا بھی ہے جسے دُلہا کے سرکی زینت بنایا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا پر سرتا پیر سہرے میں چھپے دُلہے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کا سہرا دراصل دُلہا کی پہچان کے بجائے شادی کے روز مذاق کی وجہ بن گیا۔
ویڈیو میں شیئر کیے گئے دُلہا کی سر سے پیر تک سہرے کی لمبائی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔
ویڈیو کو انسٹاگرام پر اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دُلہا کے سہرے کی غیر معمولی لمبائی جاننے کی وجہ میں دلچسپی لیتے ہوئے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایک صارف نے دلہا کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں سہرا باندھ کے نہیں اوڑھ کے آؤں گا جب کہ ایک صارف نے دلہا کو لمبے سہرے کے باعث گلدستہ قرار دے دیا۔