بھارتی اداکار پر سری لنکن خاتون نے دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا

بھارتی اداکارآریا، سرلی لنکن خاتون کی طرف سے دھوکا دہی کے الزامات پر پولیس کے سامنے پیش فوٹو:فائل
بھارتی اداکارآریا، سرلی لنکن خاتون کی طرف سے دھوکا دہی کے الزامات پر پولیس کے سامنے پیش فوٹو:فائل 

بھارت کی مقامی ( تامل انڈسٹری ) کے مشہور اداکار اور  پروڈیوسر' آریا'  سرلی لنکن خاتون کی طرف سے دھوکا دہی کے الزامات پر منگل کے روز چنئی پولیس کے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہوئے۔

اداکار آریا پر جرمنی میں مقیم   سری لنکن خاتون' ویدجا' نے کئی روز قبل الزام لگایا تھا کہ اداکار نے ان سے شادی کا وعدہ کر کے 70 لاکھ بھارتی روپے (ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کا دھوکا دیا ہے۔


ویدجا نے جرمن وکیل کی مدد سے اداکار آریا پر آئن لائن شکایت کی تھی  اور اداکار اور خود کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹ بھی جمع کروائی تھیں۔

یاد رہے اداکار آریا نے 2019 میں اداکارہ سائیشاہ سیگل سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں :