آنجہانی اداکار رشی کپور کی فلم میں ان کا بقیہ کردار کون نبھائے گا؟

یہ ایک مزاحیہ فلم ہے جس کا اسپکرپٹ انتہائی شاندار تھا، اداکارہ جوہی_____فوٹو فائل
 یہ ایک مزاحیہ فلم ہے جس کا اسپکرپٹ انتہائی شاندار تھا، اداکارہ جوہی_____فوٹو فائل

بھارت کے معروف آنجہانی اداکار رشی کپور کی زندگی کی آخری فلم 'شرما جی نمکین' اگلے ماہ اداکار کی سالگرہ کے دن ریلیز کی جائے گی۔

اداکارہ جوہی چاولہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی اور رشی کپور کی فلم 4 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

جوہی کا کہنا تھا کہ 2020 کے آغاز میں رشی کپور نے فلم کا بیشتر حصہ شوٹ کروادیا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ دنیا سے چلے گئے تاہم کچھ سین باقی تھے جو اب اداکار 'پریش راول' ادا کریں گے۔

فلم کی تفصیلات کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ یہ ایک مزاحیہ فلم ہے جس کا اسکرپٹ انتہائی شاندار تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ رشی کپور کے کردار سے جلن محسوس کررہی تھیں کیونکہ ان کا کردار بہت اچھا تھا۔

خیال رہے کہ فلم شرماجی نمکین ہتیش بھاٹیا کی ہدایتکاری کا ڈیبیو ہے جب کہ فلم کے پروڈیوسرز فرحان اختر، ہنی تریھان اور ریتیش سدھوانی ہیں۔

مزید خبریں :