Time 12 اگست ، 2021
پاکستان

حکومت نے ایل این جی مہنگے داموں ہی خریدی: آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں تصدیق

حکومت کی جانب سے مہنگے داموں ایل این جی خریدے جانے کے معاملے کی تصدیق ہوگئی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ نے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ کی جانب سے کی گئی تحقیق کی تصدیق کردی۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدانتظامی، بری پلاننگ اور غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے مہنگے داموں ایل این جی خریدی گئی جس کی وجہ سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹرمینلز پوری طرح استعمال نہ کرنے کی وجہ سے 11 ارب روپے سے زائد کی اضافی ادائیگی کرنا پڑی۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ ملک میں نہ سردیوں کی ڈیمانڈ کے تاریخی رحجان کو مدِنظر رکھ سکی اور نہ ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نظر رکھ سکی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ حکومت نے ستمبر کے لیے تاریخ کی مہنگی ایل این جی خریدی جب کہ طویل مدتی معاہدوں کی اوسط کے مقابلے میں 13 ارب روپے اضافی ادا کیے جائیں گے۔ 

مزید خبریں :