عامر خان نے خاتون اداکارہ کا ماسک اتارنے میں کیسے مدد کی؟

اداکار عامر خان کے اس مثبت عمل کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں— فوٹو: فائل
اداکار عامر خان کے اس مثبت عمل کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں— فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار عامر خان  اپنی  انوکھی فلموں کے علاوہ شوٹنگ اور عام زندگی میں اپنے شائستہ مزاج کی وجہ سے اپنے مداحوں میں خاصے مقبول ہیں۔  

ممبئی میں ایک تقریب کے دوران عامر خان اپنے صاحب زادے آزاد اور اپنی سابق اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ شریک ہوئے جس میں عامر خان اور اداکارہ کیارا ایڈوانی ایک ساتھ اسٹیج پر آئے۔

اسٹیج پر آتے ہی عامر خان نے اپنا ماسک اتارا لیکن کیارا کو کان کی بالیاں پہننے  کی وجہ سے ماسک اتارنے میں دشواری کا سامنا ہوا جس پر عامر خان نے اداکارہ کو ماسک اتارنے میں مدد کی پیشکش کی۔

کیارا کافی دیر تک ماسک اتارنے کی کوشش کرتی رہیں اور بالآخر عامر خان اطمینان سے ان کو اس  مشکل سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔


اداکار کے اس مثبت عمل کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں۔

تقریب کے دوران عامر خان نے کہا کہ  ان کے نزدیک سینما ہالز کھولنا اُس وقت ہی مناسب ہے جب ملک میں کورونا وبا کی صورتحال بہتر  ہو اور عوام  بغیر خطرے کے گھر سے باہر  نکل سکے۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی حال ہی میں سدھارت ملہوترا کے ساتھ ’شیر شاہ‘ نامی فلم ریلیز ہوئی ہے۔

مزید خبریں :