آئی ایم ایف سے 2 ارب 77کروڑ ڈالر غیر مشروط طور پراسی ماہ مل جائیں گے، شوکت ترین

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کورونا کی صورتحال سے نمٹنےکے لیے مختلف ممالک کو 650 ارب ڈالرز جاری کر رہا ہے ، پاکستان کو بھی 2 ارب 77 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کہ آئی ایم ایف کی طرف سے کوویڈ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 2 ارب 77کروڑ ڈالر غیر مشروط طور پر 23اگست کو پاکستان کو مل جائیں گے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں اس وقت جیو پولیٹیکل صورتحال پاکستان کے حق میں نہیں، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے پروگرم میں رہنا بہتر ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے سینیٹر بنانے کا وعدہ کیا ہوا ہے جس کے لیے 2 ماہ کا وقت رہ گیا ہے، مجھے پختہ یقین ہےکہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواہیں تھیں کہ میں غائب ہو گیا ہوں، میں آپ کے سامنے بیٹھا ہوں۔

مزید خبریں :