Geo News
Geo News

Time 13 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ابھیشیک نے اپنا اپارٹمنٹ 45 کروڑ سے زائد میں فروخت کر دیا

اداکار نے 2014 میں یہ اپارٹمنٹ 41کروڑ 14لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا:بھارتی میڈیا فوٹوفائل
اداکار نے 2014 میں یہ اپارٹمنٹ 41کروڑ 14لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا:بھارتی میڈیا فوٹوفائل

بھارت کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے ممبئی میں واقع اپنا قیمتی اپارٹمنٹ فروخت کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے حال ہی میں  ممبئی کے علاقے ورلی کی ایک مشہور عمارت میں واقع اپنا اپارٹمنٹ 45کروڑ 75لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کر دیا ہے۔

بالی وڈ اداکار کی جانب سے فروخت کیا گیا  اپارٹمنٹ ورلی میں اوبرائے نامی عمارت کی 37 ویں منزل پر ہے جو کہ  7527 مربع فٹ رقبے پر  پھیلا ہوا ہے۔

 ابھیشیک بچن نے 2014 میں یہ اپارٹمنٹ 41کروڑ 14لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا جسے چند سالوں بعد  قیمت میں معمولی سے اضافے کے بعد فروخت کر دیا گیا ہے۔