دنیا
Time 13 اگست ، 2021

کورونا: اسرائیل نے 50 سال سے زائد عمر شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانا شروع کردیے

اسرائیل میں 50 سال سے زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز (تیسری خوراک ) لگنا شروع ہوگئی ہے — فوٹو : فائل
اسرائیل میں 50 سال سے زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز (تیسری خوراک ) لگنا شروع ہوگئی ہے — فوٹو : فائل

اسرائیل میں 50 سال سے زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز (تیسری خوراک)  لگنا شروع ہوگئی ہے ۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے انفیکشن سے بچنے کیلئے ویکسین کی مہم کے آغاز کے بعد جمعے کے روز 50 اور 50 سال سے زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری خوارک  لگانے کا عمل شروع ہوا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے جمعرات کو 50 سال سے زائد عمر افراد کو ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا اعلان کیا تھا۔

 اس سے قبل گزشتہ ماہ  اسرائیلی وزیراعظم نے 60 سال سے زائد عمر کے اسرائیلی شہریوں کے لیے کورونا کی بوسٹر ڈوز مہم کا اعلان کیا تھا ۔

56 سالہ اسرائیلی وزیر صحت  نے بھی کورونا کی بوسٹر ڈوز لگوائی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے اُمید ہے کہ میری عمر اور مجھ سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لگوائیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بیننٹ نے زور دیا ہے کہ عمر رسیدہ افرادجان لیوا خطرے میں ہیں اس لیے وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے 78 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی جن میں سے 76 افراد کی عمر 60 سال سے زیادہ تھی، ان میں سے کسی نے بھی ویکسین کی تیسری خوراک نہیں لگوائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی تیسری خوراک جسم کو ڈیلٹا ویریئنٹ سے لڑنے کیلئے قوت مدافعت فراہم کرتی ہے۔

مزید خبریں :