پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافےکا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق 16اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافےکی تجویز ہے، اس کے علاوہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں1،1 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سےکرے گی۔

خیال رہےکہ اس سےقبل 31 جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :