16 اگست ، 2021
معروف بھارتی اداکارہ شردھا کپور کی ایک ویڈیو آج کل سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہے۔
شردھا کپور سے متعلق مشہور ہے کہ وہ مداحوں کو مایوس نہیں کرتیں، جب بھی کوئی ان کے پاس سیلفی یا ویڈیو بنانے آتا ہے تو وہ خوشی سے اس کیلئے رضامند ہوجاتی ہیں۔
اسی طرح کی ایک ویڈیو زیرِگردش ہے جس میں شردھا اپنی چھوٹی سی مداح کو تسلی دیتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کو ائیرپورٹ پر دیکھ کر ان کی مداح خوشی کے مارے پھولے نہ سمائی اور بھاگتی ہوئی شردھا کے پاس آگئی۔
لڑکی کو ویڈیو میں روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ شردھا پیار سے اسے بہلا رہی ہیں۔
بعدازاں لڑکی نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ہمراہ سیلفی بھی لی۔
اس ویڈیو نے جہاں صارفین کے دِل جیتے وہیں حیرانی کا بھی اظہار کیا گیا۔ صارفین کے مطابق بہت کم اداکار اپنی ذاتی مصروفیت چھوڑ کر اس طرح کسی مداح کو وقت دیتے ہیں۔