Time 16 اگست ، 2021
دنیا

ویڈیو: کابل ائیرپورٹ اور شہر میں افراتفری کے مناظر

افغان دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ملک میں افراتفری کا عالم ہے۔

سوشل میڈیا پر کابل شہر اور ائیر پورٹ کے کچھ مناظر سامنے آئے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہر میں کس قسم کی افراتفری برپا ہے، طالبان کے کنٹرول کے بعد لوگ شہر کو جلد از جلد چھوڑنا چاہتے ہیں۔

کابل کی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ شہر کی صورتحال کتنی بدترین ہے۔ لوگ گاڑیوں میں اپنے گھر کا قیمتی سامان ائیرپورٹ کی جانب لے جارہے ہیں جب کہ شہر میں شدید نوعیت کا ٹریفک جام بھی ہے۔

دوسری جانب کابل ائیرپورٹ پر بھی لوگوں کا جمِ غفیر ہے جب کہ سکیورٹی اور دیگر عملہ وہاں موجود ہی نہیں ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز افغانستان سے دو خصوصی پروازیں بڑی تعداد میں غیرملکیوں کو لے کر پاکستان پہنچی تھیں جس میں افغان حکام بھی شامل تھے جب کہ آج پی آئی اے نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنا آپریشن معطل کردیا ہے۔

مزید خبریں :