17 اگست ، 2021
طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور نائب امیر ملاعبدالغنی برادر کے افغانستان پہنچ گئے۔
ملا عبدالغنی برادر کی قندھار ائیرپورٹ پر پہنچنے کی تصویر منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ائیرپورٹ پر موجود افراد سے گلے مل رہے ہیں۔
خیال رہےکہ ملاعبدالغنی برادر 20 سال بعد افغانستان پہنچے ہیں۔
طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے قطر سیاسی دفتر میں موجود قیادت دوحہ سے ہنگامی طور پر قندھار پہنچی ہے جہاں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ملا عبدالغنی برادر نے افغانستان روانگی سے قبل قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی سیاسی اور سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔