دنیا
Time 18 اگست ، 2021

طالبان جنگ جیت چکے ہیں، ہمیں ان سے بات کرنا پڑے گی، یورپی یونین

یورپی یونین نے افغان عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کا کہنا ہےکہ طالبان رہنماؤں سے معاملات واضح نہ ہونے تک افغانستان کی ترقیاتی امداد معطل رہے گی تاہم افغان عوام کےلیے انسانی بنیادوں پر امداد جاری رہےگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جتنا جلد ممکن ہو طالبان سے بات کرنا پڑے گی کیونکہ وہ افغانستان میں جنگ جیت چکے ہیں۔

 جوزف بورل نےکہا ہےکہ طالبان حکومت کو تسلیم نہ کریں پھر بھی افغان عوام کے لیے طالبان سے بات کرنا پڑے گی ۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہم سے افغان فوج کی طالبان سے لڑنے کی صلاحیت جانچنے میں غلطی ہوئی  ہے۔

 انہوں نے طالبان پر زور دیا کہ وہ  انسانی حقوق کا احترام کریں اور  افغان عورتوں کوخاص طورپر تحفظ دیاجائے۔

مزید خبریں :