18 اگست ، 2021
سندھ بھر میں سرکاری ونجی جامعات 23 اگست سے کھل رہی ہیں جبکہ طلبہ کی حاضری 50 فیصد تک محدود ہوگی۔
سندھ حکومت نے 23 اگست سے سرکاری و نجی جامعات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جامعات میں ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہوگا اور کلاسز میں طلبہ کی متبادل ایام میں 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ صرف ویکسین کروانے والے طلبہ اور عملہ یونیورسٹی آسکے گا جبکہ طلبہ اور عملے کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے سندھ حکومت نے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جنہیں اب 23 اگست سے کھولا جارہا ہے۔