Time 19 اگست ، 2021
دنیا

طالبان کیلئے رقم کے حصول کے راستے بند ہونے لگے

افغانستان پر کنٹرول کے بعد طالبان کے لیے رقم کے حصول کے راستے بند ہونے لگے ہیں۔

امریکا کی جانب سے افغان حکومت کے اثاثے منجمد کیے جانے کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی افغانستان کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر افغانستان کے فنڈز روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق عالمی برداری کا مؤقف غیر واضح ہے، غیر یقینی صورتحال کے باعث افغانستان آئی ایم ایف کے  وسائل تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔

دوسری جانب جرمنی نے بھی افغانستان کو 43 کروڑ یورو کی امداد معطل کر دی ہے جبکہ یورپی یونین نے افغان عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل امریکا نے بھی افغان سینٹرل بینک کے ساڑھے 9 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان حکومت کے سینٹرل بینک کے اثاثے طالبان تک نہیں پہنچنے دیں گے۔

مزید خبریں :