20 اگست ، 2021
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن کسی نے مداخلت کی تو اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان عوام طالبان کے ساتھ مل کر کام کریں اور کثیر الجہتی نظام بنانے میں طالبان کی مدد کریں۔
ترجمان طالبان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ طالبان کسی بھی ملک کے خلاف دشمنی کے جذبات نہیں رکھتے اور چاہتے ہیں کہ کوئی بھی ملک ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن اگر مداخلت ہوئی تو اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانوں نے تین صدیوں میں تین عالمی طاقتوں کو شکست دی۔