20 اگست ، 2021
افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ملتوی جبکہ ٹیم کااعلان بھی تاخیر کا شکار ہوگیا۔
افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹریننگ کیمپ کا آغاز کل سے ہونا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ترجمان سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور حسن علی کو ان کی درخواست پر آرام دیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر کی غیر موجودگی میں شاداب خان ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز لاجسٹک معاملات کے سبب چند رکاوٹوں سے دوچارہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں سری لنکا میں کھیلی جانی ہےلیکن افغانستان کرکٹ بورڈ کمرشل فلائٹ آپریشن مکمل طور پربحال ہونے کا منتظر ہے۔