21 اگست ، 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے نئے چیئرمین کے امیدوار وں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی 3 سالہ مدت 18 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے۔
احسان مانی کی مدت ختم ہونے کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست ہونے کی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز میں گورننگ بورڈ میں2 نام دیں گے ۔
اطلاعات کے مطابق احسان مانی کی جگہ رمیز راجا کا نام شامل کیے جانے کی باتیں گردش کر رہی ہیں ۔
سابق کپتان رمیز راجہ کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد کافی عرصے سے بحثیت کرکٹ کمنٹیٹرکی ذمہ داریاں سر انجام دے رہیں اور شائقین ان کی کمنٹری کے انداز کو کافی پسند کرتے ہیں۔