21 اگست ، 2021
کیا ٹی موبائل کے ڈیٹا ہیک ہونے کے بعد آپ کے پاس ورڈز ڈارک ویب پر ہیں؟
ٹی موبائل ایک وائر لیس موبائل نیٹ ورک فراہم کر نے والی کمپنی ہے جس کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا پچھلے ہفتے ہیک کر لیا گیا تھا۔
اگر آپ بھی یہ جاننا چاہتے کہ کہ کیا آپ کا پاس ورڈ بھی ڈارک ویب پر ہے تو ہم آپ کو چیک کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔
عام طور پر چوری شدہ ذاتی معلومات جو ہیکرزکو آپ کی شناخت کی طرف لے جاتی ہیں وہ ہیکرز کو آپ کے نام پر خریداری کرنے اور کریڈٹ اکاؤنٹس کھولنے سے لے کر آپ کے ٹیکس کی واپسی کے لیے فائل کرنے کی اجازت دے سکتی ہیں لیکن ان سب میں یہ ظاہر ہورہا ہوتا ہے کہ آپ یہ عمل کررہے ہیں۔
اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ ان ہیک شدہ Login credentials (انٹرنیٹ پر آن لائن اکاؤنٹس میں اپنی شناخت کی تصدیق) ڈارک ویب پر دستیاب ہیں تاکہ ہیکرز آسانی سے اور مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔
ٹی موبائل کمپنی نے اس ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ 4 کروڑ سے زائد سابقہ اور ممکنہ صارفین کا ذاتی ڈیٹا 70 لاکھ موجودہ ٹی موبائل وائرلیس صارفین کے ڈیٹا کے ساتھ چوری کیا گیا ہے۔
آپ سائٹز کو ہیک ہونے سے نہیں روک سکتے لیکن آپ یہ جاننے کے لیے کچھ اقدامات کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کی معلومات سے سمجھوتہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ خلاف ورزی سے ہونے والے نقصان کو محدود کر سکتے ہیں۔
اگر آپ پاس ورڈ مینیجر استعمال کرتے ہیں جو منفرد پاس ورڈ تخلیق کرتا ہے، آپ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ اگر ایک سائٹ کی طرف سے خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہ آپ کا چوری شدہ پاس ورڈ ہیکرز کو دوسری سائٹز پر آپ کے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دے گا۔
ایک اچھا پاس ورڈ مینیجر آپ کو اپنی تمام لاگ ان معلومات کو ترتیب دینے میں مدد دے سکتا ہے جس سے منفرد پاس ورڈ تخلیق کرنا اور پھر استعمال کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
پاس ورڈ ہیک ہونے کے بعد نگرانی کے کچھ آلات آپ کو آگاہ کر سکتے ہیں کہ ڈارک ویب پر آپ کی کون سی چوری شدہ معلومات ہے جو آپ کو ہیکرز کے نقصان کو محدود کرنے کے لیے ایک ابتدائی آغاز فراہم کر سکتی ہے۔
ہم آپ کو 2 مفت مانیٹرنگ ٹولز استعمال کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں جس کو استعما ل کر کے آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ سے کون سا سمجھوتہ کیا گیا ہے تاکہ آپ کارروائی کر سکیں۔
1:گوگل کا پاس ورڈ چیک اپ
آپ گوگل کے پاس ورڈ چیک اپ کو کیسےاستعمال کر سکتے ہیں؟
پاس ورڈ مینیجر سروس کے حصے کے طور پر گوگل مفت پاس ورڈ چیک اپ ٹول فراہم کرتا ہے جو صارف کے ناموں اور پاس ورڈز کی نگرانی کرتا ہے جو آپ گوگل کے ڈومین سے باہر مختلف سائٹز میں سائن ان کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اگر (Login credentials) سامنے آتی ہیں تو یہ آپ کو مطلع کرتا ہے۔
1: اگر آپ کروم یا اینڈرائیڈ میں اپنی (Login credentials) کو ٹریک کرنے کے لیے گوگل کی پاس ورڈ سروس کا استعمال کرتے ہیں تو آپ گوگل کے پاس ورڈ مینیجر سائٹ پر جائیں اور چیک پاس ورڈز (check password) کے آپشن پر کلک کریں۔
2: چیک پاس ورڈز کے آپشن کو کلک کرنے کے بعد تصدیق کریں کہ یہ آپ ہیں۔
3: اپنے گوگل اکاؤنٹ کا پاس ورڈ درج کریں۔
4: تھوڑی دیر سوچنے کے بعد گوگل کچھ مسائل کے بارے میں بتائے گا جیسے پاس ورڈ کا دوبارہ استعمال اور کمزور پاس ورڈز وغیرہ ۔
5: دوبارہ استعمال شدہ پاس ورڈ یا کمزور پاس ورڈ کے آگے (Change Password) پاس ورڈ تبدیل کرنےکا آپشن ہوگا جسے آپ استعمال کر کے زیادہ محفوظ پاس ورڈ منتخب کر سکتے ہیں۔
2: موزیلا کا فائر فاکس مانیٹر
آپ موزیلا کا فائر فاکس مانیٹر کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟
موزیلا کی مفت فائر فاکس مانیٹر سروس آپ کو ٹریک کرنے میں مدد دیتی ہے کہ آپ کے کون سے ای میل ایڈریس ڈیٹا کی خلاف ورزیوں میں شامل ہے۔
1: سب سے پہلے فائر فاکس مانیٹر کے پیج پر جائیں۔
2: ایک ای میل ایڈریس درج کریں اور (Check for breach) کے آپشن پر کلک کریں۔ اگر ای میل2007 سے خلاف ورزی کا حصہ تھی تو مانیٹر آپ کو دکھائے گا کہ یہ کس ہیک کا حصہ تھی یہ سب معلوم ہو سکتا ہے۔
3: چیک فور بریچز کے آپشن کے نیچے (More about this breach) کے آپشن پر جائیں تو آپ کو موزیلا بتائے گا کہ کیا چوری ہوا تھا اور اب کیا کرنا ہے، وہ آپ کو پاس ورڈ تبدیل کرنے کا آپشن دے گا۔
اگر آپ کا ای میل مستقبل میں ڈیٹا چوری میں ملوث ہوا تو آپ مانیٹر کو مطلع کرنے کے لیے بھی سائن اپ کر سکتے ہیں۔
مانیٹر آپ کے ای میل ایڈریس کو ان پائے گئے ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کے خلاف اسکین کرتا ہے اور اگر آپ شامل تھے تو آپ کو الرٹ کرتا ہے۔
1: فائر فاکس مانیٹر پیج کے نچلے حصے میں (Sign up of Alert ) سائن اپ فار الرٹ کے آپشن کو کلک کریں۔
2: اگر آپ کو ضرورت ہو تو آپ فائر فاکس کا اکاؤنٹ بنائیں۔
3: اپنے ای میل کی خلاف ورزی کا خلاصہ دیکھنے کے لیے سائن ان کے آپشن کو دبائیں۔
4: پیج کے نیچے آپ مانیٹر کرنے کے لیے اضافی ای میل ایڈریس شامل کر سکتے ہیں۔موزیلا پھر آپ کو ہر ایک ایڈریس پر ایک ای میل بھیجے گا جس میں آپ نے ایک سبجیکٹ لائن "فائر فاکس مانیٹر کو ان خلاف ورزیوں میں آپ کی معلومات ملیں" کے ساتھ بھیجا ہے، جب اسے معلوم ہوتا ہے کہ ای میل ایڈریس کسی خلاف ورزی میں ملوث ہے تو وہ ان خلاف ورزیوں پر عمل کرنے کے بارے میں ہدایات دیتا ہے۔
موزیلا اور گوگل کے ٹولز کے علاوہ آپ فراڈ کو دیکھنے کے لیے چند اضافی اقدامات کر سکتے ہیں۔
1: اپنے کریڈٹ رپورٹس کی نگرانی کریں۔
2:کریڈٹ مانیٹرنگ سروس کے لیے سائن اپ کریں۔