21 اگست ، 2021
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
کنگسٹن ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے صرف دو رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم اور فواد عالم کی نصف سنچریوں کی بدولت چار وکٹ پر 212 رنز بنائے تھے۔
ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی اوپنر عابد علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ، اسکور دو ہوا تو اظہر علی اور عمران بٹ بھی پویلین لوٹ گئے۔
ایسے میں کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے ٹیم کو سنبھالا۔دونوں نے چوتھی وکٹ پر 158 رنز کی شراکت بنائی۔
فواد عالم جب 76 کے انفرادی اسکور پر پہنچے تو ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔کپتان بابر اعظم 75 رنز بناکر کیمار روچ کا شکار بنے۔
پہلے دن کے اختتام تک پاکستان نے چار وکٹ پر 212 رنز بنالیے تھے۔ فہیم اشرف 23 اور محمد رضوان 22 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔