مریم نواز کے بیٹے کی شادی سے قبل جنید اورنواز شریف کی پرانی تصاویر وائرل

جنید صفدر کی شادی لندن میں ہوگی جس میں ان کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر شریک نہیں ہوسکیں گے— فوٹو:سوشل میڈیا
جنید صفدر کی شادی لندن میں ہوگی جس میں ان کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر شریک نہیں ہوسکیں گے— فوٹو:سوشل میڈیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سے ایک روز قبل سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے صفدر اور  والد نواز شریف کی پرانی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

جنید صفدر کی شادی لندن میں ہوگی جس میں ان کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر شریک نہیں ہوسکیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں جنید صفدر نے گلابی رنگ کی پگڑی سر پر باندھی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی گلابی رنگ کی پگڑی باندھ کر تقریب میں شریک ہیں۔

سینیئر صحافی غریدہ فاروقی نے مریم نواز کے بیٹے اور نواز شریف کی تصاویر ٹوئٹ کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصاویر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ہیں۔

تاہم ایسا نہیں بلکہ یہ تصاویر نواز شریف کی نواسی کی 2015 میں ہونے والی شادی کے موقع کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کے حوالے سے متعدد صارفین نے ان تصاویر کی پرانی ہونے کی جانب نشاندہی بھی کی ہے۔

خیال رہےکہ  جنید صفدر کا نکاح اتوار 22 اگست کو لندن میں ہوگا جس کا دعوت نامہ بھی مریم نواز نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔

مزید خبریں :