Time 22 اگست ، 2021
پاکستان

ٹک ٹاکر سے دست درازی کے الزام میں گرفتار 71 سالہ بزرگ رہا

یٹے کا کہنا تھا کہ والد بیمار ہیں اور 14 اگست کو گھر پر ہی موجود تھے_____فوٹو سوشل میڈیا
یٹے کا کہنا تھا کہ والد بیمار ہیں اور 14 اگست کو گھر پر ہی موجود تھے_____فوٹو سوشل میڈیا

لاہور میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کے الزام میں زیر حراست 71 سالہ بزرگ کو  رہا کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں سی آئی اے پولیس نے 71 سالہ وزیر خاں کو ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم سے دست درازی کے الزام میں شاہدرہ سے گرفتار کیا تھا اور  وزیرخان کو سی آئی اے کوتوالی کی حوالات میں رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ لاہور  میں پولیس نے مینار پاکستان واقعے کے الزام میں معمر شخص کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔ 

معمر شخص کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد بیمار ہیں اور  14 اگست کو گھر  پر ہی موجود تھے لیکن پھر بھی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ یوم آزادی کے دن لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی، بدتمیزی اور دست درازی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے الزام میں پولیس نے اب تک 100 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید خبریں :