خاتون ٹک ٹاکر کیس: گریٹر اقبال پارک میں تعینات پی ایچ اے کے 3 افسران بھی فارغ

جشن آزادی کے موقع پر مینارِ  پاکستان کے نیچے لڑکی سے بدسلوکی  کے معاملے پر گریٹر اقبال پارک لاہور میں تعینات پی ایچ اے کے3 افسران بھی فارغ کر دیے گئے۔ 

گزشتہ روز  عائشہ نامی ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں گرفتار ہونے والے ملزمان کو  لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا  تھاجہاں عدالت نے  عائشہ اکرم پر تشدد کے ملزمان کی شناخت پریڈ کرانے کا حکم دیا تھا۔

عائشہ اکرم آج 40 افراد کو جیل میں شناخت کرے گی

جیو نیوز کے مطابق  گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والے واقعے کو ایک ہفتہ ہو چکا ہے اور عائشہ اکرم آج بدسلوکی کرنے والوں میں سے 40 افراد کو  جیل میں شناخت کریں گی۔

دوسری جانب  حکومت پنجاب  نے 100افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پولیس نے مزید 60افراد کی تصاویر شناخت کے لیے نادرا کو بھیج دی ہیں۔

 اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  ایف آئی آر میں دفعہ 354لگائی گئی ہےجس کی سزاموت ہے، جبکہ گرفتاریاں نادرا کے ذریعے شناخت کے بعد عمل میں آئی ہیں۔

مزید برآں  وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی جانب سے  انتظامیہ اور پولیس کو الٹی میٹم  دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کام کریں ورنہ اپنا بندوبست کر لیں۔


مزید خبریں :