Time 22 اگست ، 2021
دنیا

بھارت میں طالبان کی حمایت کرنے کے الزام میں 14 افراد گرفتار

نئی دہلی: بھارت میں سوشل میڈیا پر طالبان کی حمایت کرنے کے الزام میں  14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق  طالبان کی حمایت کرنے پر  بھارتی ریاست آسام کے 11 اضلاع میں پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد نے سوشل میڈیا پر افغانستان پر طالبان کے قبضے کی حمایت کی تھی۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے لیڈر فضل کریم قاسمی، تیزپور میڈیکل کالج کا ایم بی بی ایس طالبعلم اور آسام پولیس کا ایک کانسٹیبل بھی شامل ہے۔

بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے کچھ افراد نے براہ راست طالبان کی حمایت کا اظہار کیا تھا جبکہ کچھ افراد نے بھارتی حکومت اور میڈیا پر طالبان کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کی تھی۔

مزید خبریں :