Time 22 اگست ، 2021
دنیا

ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کو امریکا کیلئے بڑی شرمندگی قرار دیدیا

ہمیں باعزت انخلاء کرنا چاہیے تھا :ڈونلڈٹرمپ فوٹوفائل
ہمیں باعزت انخلاء کرنا چاہیے تھا :ڈونلڈٹرمپ فوٹوفائل

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا پر  بائیڈن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں حالات کو  امریکا کے لیے بڑی شرمندگی قرار دیتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار  قرار دیا۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ امریکی صدر  اور انتظامیہ کی بڑی نااہلی ہے، یہ امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلاء نہیں  بلکہ ہتھیار ڈالنا ہے جبکہ اس صورتحال  سے بچا جا سکتا تھا۔ 

سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں باعزت انخلا کا راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا لیکن سب کچھ اس کے برعکس ہوا۔


مزید خبریں :