24 اگست ، 2021
افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد لڑکیوں کے اسکولز دوبارہ کھول دیے گئے۔
ترجمان طالبان سہیل شاہین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئرکی ہے۔
ویڈیو میں برقعہ پہنی بچیوں کو بڑی تعداد میں اسکول جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں سہیل شاہین نے لکھا کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے ہیں۔
خیال رہے کہ طالبان نے اتوار 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے۔
افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد غیر یقینی صورتحال ہے اور ہزاروں افراد کا ہجوم ملک چھوڑنے کے لیے کابل ائیرپورٹ پر موجود ہے۔