میڈیکل رپورٹ میں رکشا ڈرائیور اور ساتھی کی ماں بیٹی سے زیادتی کی تصدیق

لاہور میں ماں بیٹی سے رکشا ڈرائیور اور ساتھی کی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دونوں ماں بیٹی کا طبی معائنہ جناح اسپتال لاہور سےکرایا گیا، رپورٹ میں دونوں سے زیادتی اور زبردستی کے دوران ان کے جسموں پر متعدد زخموں اور خراشوں کے نشانات کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

پولیس کاکہناہےکہ ڈی این اے کے نمونے بھی فارنزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں، ملزموں میں رکشا ڈرائیور عمر اور منصب شامل ہیں۔

ملزمان نے زیادتی کے بعد خواتین سے 5 ہزار روپے بھی چھین لیے تھے، پولیس کا کہنا ہےکہ خواتین نے رکشےکا نمبر نوٹ کیا جس کی مدد سے دونوں ملزمان گرفتار ہوئے، پولیس نے ان کا رکشا بھی قبضے میں لے رکھا ہے۔

دوسری جانب لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ماں بیٹی سے زیادتی کے ملزموں کی شناخت پریڈ کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزموں کو 7روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوا دیا ۔

 ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا، پولیس نےشناخت پریڈ کرانے کے لیے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نےاستدعا منظور کرتے ہوئے ملزموں کو 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

 پولیس نےمتاثرہ خواتین کی میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کیں، تفتیشی افسرنےعدالت کو بتایاکہ میڈیکل رپورٹ میں ماں بیٹی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ 

مزید خبریں :