Time 24 اگست ، 2021
دنیا

پنجشیر میں مزاحمتی فوج سے جھڑپیں، طالبان کا 3 اضلاع پر قبضے کا دعویٰ

افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان اورمزاحمتی فوج کے درمیان گزشتہ شب جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق طالبان نے وادی پنجشیرکو گھیرے میں لے لیا ہے لیکن ان کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔

وادی پنجشیرمیں طالبان اورمزاحمتی فوج کے درمیان رات بھر جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اُدھر طالبان نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ پنجشیر کی مزاحمتی فورس کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے اور پنجشیر کے 3 اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہناہےکہ پنجشیر میں بہت کم لوگ جنگ چاہتے ہیں اور با اثر افراد بار بار جنگ نہ کرنےکے پیغامات بھجوارہےہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجشیر میں مزاحمتی فوج نے پہاڑوں اور گھاٹیوں پر دفاعی مورچے قائم کرلیے ہیں۔

دوسری جانب مزاحمتی فورس کی قیادت کرنے والے سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے وادی پنجشیر میں آج عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور سیرینڈر نہ کرنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :