کھیل
Time 24 اگست ، 2021

’سرفراز خود دستبردار ہونا چاہیں تو آفریدی کو کپتان بھی بنایا جاسکتا ہے‘

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بوم بوم آفریدی کی ملتان سلطانز چھوڑ کر کوئٹہ گلیٹری ایٹرز سے معاہدہ کرنے کی خبریں ہیں — فوٹو:فائل
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بوم بوم آفریدی کی ملتان سلطانز چھوڑ کر کوئٹہ گلیٹری ایٹرز سے معاہدہ کرنے کی خبریں ہیں — فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو جوائن کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بوم بوم آفریدی کی ملتان سلطانز چھوڑ کر کوئٹہ گلیٹری ایٹرز سے معاہدہ کرنے کی خبریں ہیں۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے انکشاف کیا ہے اگر سرفراز خود دستبردار ہونا چاہیں تو  شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ کپتان بھی بنایا جاسکتا ہے۔

 ندیم عمر نے کہا ہے  کہ شاہد آفریدی کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی فاتح راولاکوٹ کے کپتان رہے ہیں اور وہ ٹیم کو لڑانے کا ہنر جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی سری لنکن پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کا بھی حصہ ہیں جبکہ  پی ایس ایل میں شاہد آفریدی پشاور زلمی ، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :