24 اگست ، 2021
جیو نیوز نےکابل کے حامدکرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اس مقام تک رسائی حاصل کی ہے جہاں طالبان اور امریکی فوجی آمنے سامنے کھڑے ہیں ۔
یہ بات قابل ذکر ہےکہ طالبان نے میڈیا پر ائیرپورٹ کے باہر ویڈیو ریکارڈ کرنے کی پابندی عائد کررکھی ہے ۔
آج نمائندہ جیو نیوز اعزاز سید نے ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال سے تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔
خیال رہےکہ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد ملک سے نکلنا چاہ رہی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق جولائی سےاب تک افغانستان سے63 ہزار900 افراد کاانخلا ممکن بنایا ہے، ان افراد میں امریکی اور یورپی شہریوں سمیت افغانستان کے عام شہری شامل ہیں۔