کھیل
Time 25 اگست ، 2021

بیٹنگ کوچ کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا: شاداب خان

کھلاڑی کو بس اعتماد دینے کی ضرورت ہو تی ہے:شاداب خان :فوٹوفائل
کھلاڑی کو بس اعتماد دینے کی ضرورت ہو تی ہے:شاداب خان :فوٹوفائل

قومی کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے کہ اوپر کے لیول پر بیٹنگ کوچ کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ 

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان ان دنوں لاہور میں جاری وائٹ بال کرکٹرز کے پری سیزن کیمپ میں شریک ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شاداب سے پوچھا گیا کہ قومی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ ان دنوں نہیں ہے، کیا آیا اس سے  فرق پڑتا ہے؟ 

اس پر شاداب خان نے کہا کہ بیٹنگ کوچ سے  نہیں فرق پڑتا، جو کھلاڑی قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہو تے ہیں تو انہیں بس اعتماد دینے کی ضرورت ہو تی ہے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اچھے اعتماد کے ساتھ اوپر کی سطح پر پہنچتے ہیں ،اس سطح پر کھلاڑیوں کو اعتماد دیاجاتا ہے اور کوچز اعتماد ہی دیتے ہیں، اوپری سطح پر  کوئی بھی کھلاڑی پرفارم کرکے ہی پہنچتا ہے جس کھلاڑی کی ڈومیسٹک میں تکنیک اچھی ہو تی ہے وہی کھلاڑی اس سطح پر پہنچتے ہیں۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں کھلاڑی کو بیک چاہیے ہوتی ہے جس طرح کے ہمارے کوچز ہیں وہ ہمیں اعتماد دیتے ہیں جس سے ہمیں فائدہ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ بیٹنگ کوچ یونس خان کے مئی میں عہدے سے الگ ہونے کے بعد پاکستان ٹیم  اب تک بیٹنگ کوچ کی خدمات سے محروم ہے۔

مزید خبریں :