گوجرانوالا: جعلی پیر کا بھوت اتارنے کے بہانے 10 سالہ بچے پر تشدد

گوجرانوالا میں جعلی پیر نے بھوت اتارنے کے بہانے 10 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی وزیرآباد کے علاقے میں پیش آیا، 10 سالہ حسن کے گھر والے بچے کو دم کروانے کے لیے پیر کے پاس لے کر گئے تھے جہاں جعلی پیر نے بتایا کہ بچے پر بھوت کا سایہ ہے۔

پولیس کے مطابق جعلی پیر نے بچے کو کمرے میں بند کر لیا اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچہ بے ہوش ہو گیا۔

بچے کو طبی امداد کے لیے فوری طور  پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

 ورثاء کی شکایت پر  پولیس نے جعلی پیر جعفر کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر  کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مزید خبریں :