Time 26 اگست ، 2021
صحت و سائنس

ڈبلیو ایچ او کا کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس پر ایک بار پھر اظہار تشویش

کورونا ویکسین بوسٹرشاٹ کےفوائد اورحفاظت سےمتعلق اعداد و شمارغیرحتمی ہیں:سربراہ ڈبلیو ایچ او فوٹوفائل
 کورونا ویکسین بوسٹرشاٹ کےفوائد اورحفاظت سےمتعلق اعداد و شمارغیرحتمی ہیں:سربراہ ڈبلیو ایچ او فوٹوفائل

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس پر  ایک بار پھر سوال اٹھایا گیا ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گھیبریوسس کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین بوسٹر شاٹس کے فوائد اور حفاظت سے متعلق اعداد و  شمار غیر حتمی ہیں۔

ٹیڈروس ادھانوم گھیبریوسس کے مطابق یہ اخلاقی مسئلہ ہے کہ کچھ ممالک بوسٹر شاٹس لگانے کے قابل ہوں اور دیگرممالک میں ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک بھی نہ لگ رہی ہو۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ زیادہ آمدنی والے ملکوں میں بوسٹر شاٹس لگانے سے پہلےضروری ہے کہ دنیا بھر میں مستحق اور کمزور  افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جائے۔


مزید خبریں :