26 اگست ، 2021
معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کو مداح کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔
اداکار اکثر و بیشتر ہی مداحوں سے اپنا رابطہ قائم کرنے کے لیے انسٹاگرام پر دلچسپ ٹرینڈ میں حصہ لیتے رہتے ہیں جن میں Ask Me Anything سرِ فہرست ہے۔
سوناکشی سنہا نے بھی حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جہاں صارفین نے اداکارہ سے ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھے۔
کسی نے ان کے پیروں کی تصویر مانگی تو کوئی سوناکشی سے اسمارٹ ہونے کا راز پوچھتا رہا۔ وہیں ایک صارف نے سوناکشی سنہا کو شادی کی پیشکش بھی کر ڈالی۔
اداکارہ نے جواب دیا کہ فی الحال میں انسٹاگرام پر شادی کی پیشکش قبول نہیں کر رہی۔
ایک اور مداح نے سوناکشی سنہا سے سوال کیا کہ کیا کھاؤں جو میرا وزن کم ہو جائے، اداکارہ نے جواب دیا کہ آپ ہوا کھائیں۔